انتخاب آپ کا
اللہ جس سے محبت کرتا ہے اسےدِین سیکھنے کی توفیق عطا کردیتاہے
اللہ جب اپنے بندے سے محبت فرماتا ہے،تو اُسے دِین کی محبت عطا کردیتا ہے ۔
حدیثِ پاک میں ہے کہ اللہ تعالیٰ دُنیا اسے بھی دیتا ہے، جو اسے محبوب ہو اور اسے بھی جو محبوب نہیں اور دِین صرف اسی کو دیتا ہے، جو اس کے نزدیک پیارا ہوتا ہے، لہٰذا جس کواللہنے دِین دِیا ،اُسے مَحبُوب بنالیا۔ (شعب الإیمان)
آئیے اپنے لیے اور اپنے بچوں کے لیے درست راستہ منتخب کریں۔
دین سے محبت اور اسلامی تعلیمات کو درست کیجیے۔
ایمان،طہارت،عبادات،اور حقوق اللہ اور حقوق العباد کو سمجھیےاور اللہ کے پیاروں میں خود کو اور اپنے بچوں کو شامل کریں ۔
دعا گو: امّ علقمہ

Comments
Post a Comment